پیر، 20 نومبر، 2023

ہمارے جیسوں کے لیے کسی نے قبر پر تازہ پھول

 ہمارے جیسوں کے لیے کسی نے قبر پر تازہ پھول نہیں آ کر رکھنے ، اور نہ ہی ہماری جبینیں کسی کے بوسہ کے لیے بنی ہیں ، ہم بوجھ ہیں فقط بوجھ ، ہم جیسوں کے لیے کوئی بھی بار بار گھڑی نہیں دیکھتا۔
----------------------------------
اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ اکیلے ہی ٹھیک ہیں ، کوئی ضد نہیں رہتی ، کوئی خواہش نہیں رہتی ، کسی کا ساتھ نہیں چاہیے ہوتا ، بس پھر ہم سب نصیب پر چھوڑ کر جینے لگتے ہیں۔
---------------------------------
ایک وقت تھا کہ بہت امیر کبیر، دنیا دار گھرانوں کی لڑکیاں یا اداکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں بغیر دوپٹے کے نظر آتی تھیں، مگر اب نارمل مڈل کلاس کی لڑکیاں دوپٹہ سے بے نیاز نظر آنے لگی ہیں سکن ٹائٹ پینٹس، چھوٹی شرٹس یا کیپریز کیساتھ گھٹنوں تک کا فراک یہ کوئی ایلیٹ کلاس کی بچیوں کا لباس نہیں، ماڈرنزم سارا یہیں دکھانا ہے کہ دوپٹہ پھینک دو،، دینی گھرانے تو پہلے بھی کوئی کوئی ہوتے تھے لیکن کچھ کلچرل ویلیوز بہرحال تھیں جو عام تھیں مگر اب وہ بھی نہ رہیں، یہاں سوال یہ بھی ہے کہ اسکا اختتام کہاں ہو گا ؟ آج کی یہ نوجوان لڑکیاں کل کی مائیں ہیں ناں۔

لیبلز:

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

سبسکرائب کریں در تبصرے شائع کریں [Atom]

<< ہوم