پیر، 20 نومبر، 2023

لڑکی جینز پہنے گھوم رہی ہے تو گھومنے دو

لڑکی جینز پہنے گھوم رہی ہے تو گھومنے دو، لڑکے نے عجیب ہئیر سٹائل رکھا ہے تو رکھنے دو، وہ خواجہ سرا چلا آرہا ہے تم کیوں ہنس رہے ہو اس پر؟ اس پینڈو نے پینٹ کے نیچے جوگر پہنے ہیں تو تمہیں کیا ہے؟ سامنے والے لڑکے کو شوارما کھولنا نہیں آتا تو مذاق کیوں اڑا رہے ہو؟ اسکی اردو ٹھیک نہیں ہے، وہ انگریزی ٹوٹی پھوٹی بولتا ہے، وہ عجیب مزاج کا ہے تو تمہیں کیا ہے؟ تم کون ہوتے ہو جج کرنے والے؟ کیا تم پرفیکٹ ہو؟ وہ جس کا تم مذاق اڑاتے ہو جانتے ہو اس پر کیا بیتتی ہے نہیں جانتے؟ غور کرو تم جان جاؤ گے کیونکہ کبھی نہ کبھی کسی نے تمہارا مذاق بھی اڑایا ہو گا، پیارے محبتیں بانٹو جج کرنا چھوڑ دو جیو اور جینے دو والی پالیسی پر عمل کرو، جسے جو کرنے میں یا جیسے رہنے میں خوشی ملتی ہے اسے کرنے دو، ہر بندہ اپنی زندگی میں کئی عذابوں کی لپیٹ میں ہے، تم ہی ہو کہ جس کی وجہ سے کئی خواب مار دیے جاتے ہیں ہاں تم ہی وہ جو جس کے بارے میں کہتے ہیں کہ "لوگ کیا کہیں گے" سو یہ جتنے بھی عجیب لوگ تمہیں نظر آرہے ہیں انہیں نہیں تمہیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ تمہاری وجہ سے لوگ اپنے خوابوں کو دفن نہ کریں، کھل کر جئیں جو جیسا ہے اسے ویسے ہی قبول کیا کریں۔

لیبلز:

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

سبسکرائب کریں در تبصرے شائع کریں [Atom]

<< ہوم