پیر، 30 اکتوبر، 2023

Sad Poetry 2023 | Dukhi Poetry

Sad Poetry 2023 | Dukhi Poetry


کسی کو اداس پاؤ تو اسے سُن لیا کرو!!

 احساس سے، محبت سے ، بنا غرض کے!!

ناراض ہونے کے لیئے بھی کوئی رشتہ ہونا چاہئے 

، ناراضگی بہت قیمتی ہوتی ہے ہر کسی پر نہیں لٹائی جا سکتی 

کسی کو کوئی چیز دینا ہی تحفہ نہیں ہوتا بلکہ کسی پر غصہ آ جائے تو اس کا اظہار نہ کرنا، کسی کے راز معلوم ہو جائیں تو انہیں چھپا لینا اور کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے اپنی زبان کو بچانا بھی تحفہ ہے

جوان لڑکی کی ایڑی میں بھی آنکھیں ہوتی ہیں ، وہ چلتی ہے تو اسے پتا ہوتا ہے کہ پیچھے کون کیسی نظر سے دیکھ رہا ہے

سانسوں کا ٹوٹ جانا تو عام سے بات ہے، جہاں اپنے بدل جائیں موت اسے کہتے ہیں

کبھی سجدے کبھی آنسو کبھی ہاتھوں کا اٹھ جانا ، خواہشیں ادھوری ہوں تو رب کتنا یاد آتا ہے

ھم مڈل کلاس لوگوں کے لئے یہ بھی اذیت ہے کہ ہمیں "کریکٹر سرٹیفکیٹ" رشتے داروں سے ملتے ہیں

ہنسی آئے بھی تو ہنستے ہوئے ڈر لگتا ہے___

زندگی یوں تیرے زخمائے ہوئے لوگ ہیں ھم___

ھم اس دنیا میں یوں رہتے ہیں جیسے کبھی جائیں گے ہی نہیں اور پھر خاموشی سے یوں چلے جاتے ہیں جیسے کبھی یہاں تھے ہی نہیں

رہتے ہیں مصروف کرتے ہیں بہانے اور بتاتے ہیں مجبوریاں___

یار صاف لفظوں میں لوگ خدا حافظ کیوں نہیں کہتے___

لیبلز: , , , ,

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

سبسکرائب کریں در تبصرے شائع کریں [Atom]

<< ہوم