پیر، 30 اکتوبر، 2023

Best Shayri 2023 - Poetry Sad Love New

Best Shayri 2023 - Poetry Sad Love New


مت ڈال میری نیند کے کشکول میں سپنے

اب مجھ سے ترے بوجھ اٹھائے نہيں جاتے

ہم لوگ مزاروں کے چراغوں کی طرح ہیں

روشن کیۓجاتے ہیں ، بجھائے نہيں جاتے

میں خشک ریت کا ذرہ سہی مگر اک دن

سمندروں پہ بھی مجھ کو عبور ہو گیا تھا 

و اگر ! رتّی برَابَر بھی مُسیّر ہُو مُجھے...!!!🥀

میں تُجھے  تیری  تَوَقُّع سے زیَادہ چاہُوں... 💞

انکے ہونٹوں پہ تبسم کو مجسم دیکھا

اتنا دلکش نہ کبھی پھر کوئی موسم دیکھا

ان کی آواز میں جھرنوں سی روانی دیکھی

ان کی گفتار میں جب دیکھا ترنم دیکھا

اپنی قسمت کے ستارے کو بھی روشن دیکھا

ان کی نظروں میں  محبت کو جو ہر دم دیکھا

ہم جیسا کوئی عِشق میں کامِل تلاش کر

شایانِ شان مَدِّ مُقابِل تلاش کر

شکوہ شکستِ دل کا نہ کر سنگ و خشت سے

پتّھر کو توڑنے کے لیے دل تلاش کر

کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر

غم عاشقی تیرا شکریہ میں کہا کہا سے گزر گیا

تمھارے بعد سلیقے سے ھم نے رکھے ھیں

یہاں خیال ، وھاں یاد ، اِس طرف آنکھیں

لیبلز: , , , ,

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

سبسکرائب کریں در تبصرے شائع کریں [Atom]

<< ہوم